آیاتِ قرآنی کا مرکزی پیغام: اللہ کا عہد، شکر اور صبر

JIH-2-1024x920 آیاتِ قرآنی کا مرکزی پیغام: اللہ کا عہد، شکر اور صبر

دنیاوی مفادات کی خاطر حق و باطل کو خلط ملط کرنا درست نہیں
 جماعت اسلامی ہند آرام پارک میں درسِ قرآن کا انعقاد
دہلی۔ جماعتِ اسلامی ہند، لکشمی نگریونٹ کے تحت آج عشائ کے بعد آرام پارک میں درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سورہ بقرہ کی آیات 40 تا 46 کا ترجمہ اور تفسیر بیان کی گئی۔امیرِ مقامی فلاح الدین فلاحی صاحب نے آیات کی تشریح کرتے ہوئے ان میں بیان کیے گئے اہم مضامین پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو اپنی نعمتوں کو یاد کرنے، اس کے عہد کو پورا کرنے اور صرف اسی سے ڈرنے کی تلقین فرمائی۔سورہبقرہ کی آیات 40 تا 46 میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد رکھنے، اس کے عہد کی پاسداری کرنے، حق کو باطل کے ساتھ نہ ملانے، نماز قائم کرنے اور صبر و نماز کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ان آیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کا حقیقی شکر اس کے احکام کی اطاعت اور اس کے عہد کی پابندی میں ہے۔ حق کو جان لینے کے بعد اسے چھپانا یا دنیاوی مفادات کی خاطر حق و باطل کو خلط ملط کرنا درست نہیں۔ اسی طرح مشکل حالات میں صبر اور نماز مومن کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔درسِ قرآن کا مقصد قرآنِ مجید کی آیات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی طرف توجہ دلانا بھی تھا۔ یہ آیات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، حق پر ثابت قدمی، صبر اور نماز ہی ایک مومن کی کامیاب زندگی کی بنیاد ہیں۔اس موقع پر مشرف صاحب، حسنین صاحب، امیر الحق قاسمی صاحب، صایم صاحب اور لال محمد صاحب سمیت دیگر احباب موجود تھے۔

Share this content:

You May Have Missed