سیرتِ سرورِ کائنات ﷺ کے عنوان سے خواتین کا اجتماع منعقد

ربیع الاول اور سیرتِ نبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر خواتین کو رہنمائی فراہم کی گئی

jih-1024x1024 سیرتِ سرورِ کائنات ﷺ کے عنوان سے خواتین کا اجتماع منعقد

آج  بمقام ادارہ اسلامیات البنات، راجا گارڈن، گریما گارڈن میں جماعت اسلامی ہند یونٹ گریما گارڈن کی جانب سے ’’سیرتِ سرورِ کائنات ﷺ‘‘ کے عنوان سے خواتین کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں تقریباً 90 خواتین نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز جی آئی او کی بچیوں کے مختصر خطاب سے ہوا۔ بعد ازاں ذمہ دار خاتون محترمہ تبسم نشاطِ طیباتی نے ربیع الاول کے حوالے سے رسول اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے موضوع پر رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ میلاد یا یومِ پیدائش منانے کا رواج عہدِ نبوی ﷺ اور صحابۂ کرامؓ کے دور میں ثابت نہیں ہے، بلکہ یہ روایت رسول اللہ ﷺ کے دنیا سے پردہ فرمانے کے تقریباً پانچ سو سال بعد شروع ہوئی۔ انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلی اور مدلل گفتگو کرتے ہوئے سیرتِ نبوی ﷺ کے حوالے سے اہم نکات بیان کیے۔
اس کے بعد محترمہ سلمیٰ بیگم صاحبہ نے رسول اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر نہایت مؤثر اور وضاحتی خطاب کیا اور خواتین کو آپ ﷺ کی زندگی اور تعلیمات کو اپنے عملی کردار کا حصہ بنانے کی ترغیب دی۔
آخر میں دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا۔ شرکاء نے پروگرام کو مفید اور فکر انگیز قرار دیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کے مثبت اثرات مرتب فرمائے اور ہمیں سیرتِ رسول ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Share this content:

You May Have Missed