برکس سربراہی اجلاس کے لیےنئی دہلی کی تیاریاں عروج پر

BRICS برکس سربراہی اجلاس کے لیےنئی دہلی کی تیاریاں عروج پر

نئی دہلی، 4 ستمبر  ایم این این۔ نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے 11 سے 13 ستمبر تک بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی برکس سمٹ-2026 کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ سمٹ کے پیش نظر وی آئی پی روٹس، بڑی سڑکوں، بازاروں اور ہوٹلوں کے علاقوں میں جہاں مندوبین ٹھہرے ہوئے ہیں، وہاں صفائی-ستھرائی، خوبصورتی، ہریالی، دیکھ بھال اور آرائشی روشنی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین کلجیت سنگھ چہل نے جمعہ کو کہا کہ سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘ وکست بھارت’ کے وژن کے مطابق دارالحکومت میں ‘ وکست بھارت کی وکست نئی دہلی ‘ کی ایک جھلک نظر آئے گی۔کلجیت سنگھ چہل نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کی اس تقریب کے لیے نئی دہلی کو صاف ستھرا، سرسبز، خوبصورت اور عالمی معیار کاروپ دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس سے پہلے 17 بڑے گول چکروں، 11 ہوٹل احاطوں اوراین ڈی ایم سی کی 10 بڑی عمارتوں پر آرائشی لائٹنگ لگائی جا رہی ہے۔ ان تمام پروجیکٹس کے ورک آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں اور ان کی تنصیب کا کام شروع ہو چکا ہے۔ 9 ستمبر تک تمام کام مکمل کرنے کا ہدف ہے۔این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین نے بتایا کہ 17 بڑے گول چکروں پر برقی آرائشی لائٹنگ لگائی جا رہی ہے۔ ان میں پٹیل چوک، ونڈسر پلیس، منڈی ہاؤس، شانتی پتھ-کوٹیلیہ، شانتی پتھ–پنچ شیل، شانتی پتھ-ستیہ مارگ، آر ایم ایل، تین مورتی، کیو پوائنٹ، کلیریجز ہوٹل، سمراٹ ہوٹل، اشوکا ہوٹل، میتھی، لوک کلیان میٹرو اسٹیشن، مان سنگھ، یارک پلیس اور پی ایم گول چکر شامل ہیں۔چہل نے بتایا کہ اجلاس سے قبل 11 بڑے ہوٹل کمپلیکس کو بھی آرائشی لائٹس سے روشن کیا جائے گا۔ ان میں ہوٹل تاج پیلس، آئی ٹی سی موریہ، اشوکا ہوٹل، سمراٹ ہوٹل، دی لیلا ہوٹل، تاج مان سنگھ، کلیریجز ہوٹل، شانگری لا ہوٹل، لی میریڈین اور امپیریل ہوٹل کے علاوہ دیگر نامزد ہوٹل کمپلیکس شامل ہیں۔ ان ہوٹلوں کے اردگردسڑکوں پر موجود درختوں کو بھی آرائشی لائٹس سے روشن کیا جائے گا۔این ڈی ایم سی کی دس اہم عمارتوں اور نشانیوں کو بھی آرائشی روشنیوں سے روشن کیا جائے گا۔ ان میں پالیکا کیندر، این ڈی ایم سی فیز-2، کنونشن سینٹر، چندرلوک بلڈنگ، آشیرواد اولڈ ایج ہوم، چرخہ میوزیم، سینٹرل پارک اور پالیکا بازار کا علاقہ، اے اے وی مندر مارگ، لوک نائک بھون اور چانکیہ بھون شامل ہیں۔برکس مندوبین کی آمد ورفت اور قیام والے اہم راستوں، ہوٹلوں کے علاقوں اور بازاروں میں خصوصی خوبصورتی اور آرائشی روشنی کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں صفائی، ہریالی، پھولوں کے انتظامات اور لائٹنگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اجلاس سے منسلک تمام راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کی 100فیصد تصدیق مکمل کر لی گئی ہے۔ تصدیق کے دوران خراب پائی جانے والی تمام لائٹس کو تبدیل کر دیا گیا ہے، جس سے سمٹ کے دوران اہم راستوں پر بہتر روشنی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ برکس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاری میں تقریباً 350 اسٹریٹ لائٹس کو فلیکس اسٹیکرز لگا کر ان کا فیس لفٹ کیا گیا ہے۔

Share this content:

You May Have Missed