عید میلادالنبیﷺ کے موقعے پر غلام نبی آزاد کا ہموطنوں کے نام پیغام تہنیت

WhatsApp-Image-2026-08-25-at-8.43.49-PM عید میلادالنبیﷺ کے موقعے پر غلام نبی آزاد کا ہموطنوں کے نام پیغام تہنیت

سرکردہ سیاسی رہنما ‘سابق مرکزی وزیر اور ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلٰی جناب غلام نبی آذاد نے ملکی عوام کو باالعموم اور جموں و کشمیر کے عوام کو باالخصوص میلاد النبیﷺ کے موقعے پر تہنیت کا پیغام دیا ہے.
"آج کے مبارک دن پر جب ہم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن منا رہے ہیں، میں آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
رسول اللہ ﷺ کی آمد اس کائنات کے لیے رحمت و برکت کا پیغام لے کر آئی۔ آپ ﷺ نے انسانیت کو امن، محبت، عدل، رواداری اور بھائی چارے کا سبق دیا۔ آپ کی تعلیمات آج بھی ہماری رہنمائی کرتی ہیں اور ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ سچائی، ایمانداری اور انسانی خدمت ہی اصل کامیابی ہے۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو حضور اکرم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے دلوں میں آپ کی محبت کو مزید بڑھا دے، اور ہمارے ملک و قوم کو امن، خوشحالی اور اتحاد کی راہ پر گامزن رکھے۔
میلاد النبی ﷺ مبارک ہو!”

Share this content:

You May Have Missed