انجمن ہائی اسکول و جونئیر کالج – کھام گاؤں میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر پروقار مجالس

25، اگست، کھام گاؤں ( راست)انجمن ہائی اسکول و جونئیر کالج – کھام گاؤں جسے علاقہء برار کا علی گڑھ بھی کہا جاتا ہے.اپنے علمی ,ادبی , تہذیبی , ثقافتی اور دینی و ملی پروگرامس کے لئے بھی انفرادی شناخت رکھتا ہے.اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوےء گذشتہ ایک سو تین سالوں کی طرح امسال بھی انجمن مفید الاسلام سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر وقار الحق خانصاحب کی سربراہی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقعہ پر پروگرامس کا سلسلہ جاری ہے.
اس سلسلہ کا پہلا اجلاس ۱۲ اگست کو منعقد کیا گیا .جس میں پنجم تا ہشتم جماعت کے طلباء نے حصہ لیا.یہ طویل پروگرام طلباء کے جوش و خروش کے باعث ڈیڑھ دن پر محیط رہا.اس میں تقریباً ترسٹھ طلباء و طالبات نے سیرت کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر اور نعتیں پیش کیں. اس جلسہ کی صدارت مفتی محمد صدیق صاحب نے کی.

جب کہ دوسرا پروگرام ۲۵-اگست کو منعقد ہوا .جس میں نہم تا دوازدہم کے طلباء نے شرکت کی.اس اجلاس میں تقریباًً بیس طلباء نے سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی نیز ہدیہء نعت بہ حضور سرور کونین پیش کیں.اس جلسہ کی صدارت ایک اور معروف شخصیت مفتی نورالامین صاحب نے کی.
مذکورہ دونوں پروگرامز میں ادارہ کے پرنسپل احفاظ الحق خانصاحب, وائس پرنسپل عمیر محمد خانصاحب ,سپروائزر شکیل احمد صاحب اور جملہ اسٹاف ممبران موجود رہے.پہلے پروگرام کی نظامت خبیب تابش صاحب نے اور دوسرے پروگرام کی نظامت سیرت اور کلچرل کمیٹی کے کنوینر فضیل ارشد خانصاحب نے کی.انس نبیل صاحب نے حب رسول اور اس کے تقاضے کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی.انتظامی امور زاہد رضا صاحب نے سنبھالے.

ان دونوں پروگرامس میں تمام حصہ لینے والے طلباء وطالبات کو ادارہ کی جانب سے عمومی انعامات سے نوازا گیا.نیزاسی ادارہ کے سابق وائس پرنسپل اور مہاراشٹرا کے پہلے سیرت نگار ڈاکٹر غلام کبریا خان شبلی کی یاد میں قائم کردہ بزم "خیابان شبلی” کی جانب سے گذشتہ آٹھ سالوں کی طرح امسال بھی دونوں اجلاس کے بہترین تین مقررین اور بہترین تین نعت خوانوں کو خصوصی اسناد سے نوازا گیا.
ان دونوں پروگرامس کی ذریعے تمام سامعین سیرت کے مختلف گوشوں سے متعارف ہوےء.اور ان کے جذبہء ایمانی میں اضافہ ہوا.نیز تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے آگاہی ملی . صدارتی خطابات میں مفتی محمد صدیق صاحب نے سیرت طیبہ کی روشنی میں طالبعلم کا استاد کے تئیں رویے اور مفتی نورالامین صاحب نے سیرت مصطفیٰ صلی اللّہ علیہ وسلم کے تربیتی پہلو اور قرآن سے ہمارے تعلق پر فکر انگیز گفتگو کی.تبرک کی تقسیم اور دعا پر یہ اجلاس اختتام کو پہنچے.
Share this content:



Post Comment